موبائل فون ہلا کر پولیس سے فوری مدد حاصل کی جا سکے گی ، ایپ کے ڈاؤن لوڈز پانچ لاکھ سے تجاوز
لاہور (کرائم رپورٹر) خواتین کے تحفظ کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید ڈیجیٹل سہولت متعارف کرا دی۔ اب خواتین ہنگامی صورتحال میں صرف موبائل فون ہلا کر پولیس سے فوری مدد حاصل کر سکیں گی۔ ویمن سیفٹی ایپ کے فون شیک فیچر کے ذریعے ایس او ایس الرٹ جاری ہوگا، جس کی تصدیق کے بعد سیف سٹی کنٹرول روم کو فوری اطلاع موصول ہو جائے گی۔ ایپ کے ذریعے خواتین لائیو چیٹ اور ویڈیو کال پر بھی پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ اب تک پانچ لاکھ 67 ہزار سے زائد شہری ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔