ویپنگ اور ممنوعہ اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن، 3گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) ویپنگ، ممنوعہ قوام اور شیشہ فلیور کے خلاف لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ وحدت کالونی پولیس نے دو ملزمان اویس اور عادل کو کرنال پورہ بازار کے قریب سے گرفتار کیا، جبکہ نیاز بیگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم فیصل کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا، قوام، شیشہ فلیور اور مختلف برانڈز کی ویپس برآمد ہوئیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ طلباء￿  کو نشے کی جانب راغب کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ نوجوان نسل کو نشے سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔