واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق دنیا کی مذہبی آبادی میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، 2035 تک مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے بڑھ سکتی ہے اور اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے۔ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کی آبادی میں اضافہ ہوگا تاہم مسلمانوں کی آبادی بڑھنے کی رفتار عیسائیوں کے مقابلے میں زیادہ تیز رہنے کا امکان ہے۔