حافظ آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم ایم این اے انیقہ مہدی حسن بھٹی کے چچا تھے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان برج دارا میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کے انتقال پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب میں سوگ کی فضا ہے۔