حافظ آباد(بیوروچیف) حافظ آباد کے نواحی گاؤں برج دارا میں سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات، معززین ضلع اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لیاقت عباس بھٹی کو گزشتہ روز مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے 4 سیکورٹی گارڈز سمیت 10 سے زائد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے‘لیاقت عباس بھٹی سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی کے چھوٹے بھائی اور پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی انیکا مہدی حسن بھٹی اور ایم پی اے ضمیر الحسن بھٹی کے چچا تھے۔