اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر سی ڈی اے حکام کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پندرہ روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیا، تعمیل نہ ہونے پر چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی حیثیت میں طلبی ہوگی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری محمد شریف کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کو 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ اور پالیسی کے تحت بیلٹنگ مکمل کرنے کا حکم دیا، عملدرآمد نہ ہونے پر چیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی پیشی پر وضاحت دینا ہوگی