توانائی میں رکاوٹوں ‘مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی طلب کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوگیا
شینژن(آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے توانائی کی فراہمی میں رکاوٹوں اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث عالمی مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کئی ممالک کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے یہ بات چین کے شہر شینژن میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عالمی سطح پر معیشتوں میں مانیٹری پالیسی سخت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔