واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ستمبر میں صارفین کی قیمتوں کے اشاریے میں اگست کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ افراطِ زر کی شرح 3.7 فیصد تک پہنچ گئی۔اگست میں یہ شرح 3.4 فیصد تھی جبکہ ماہرین معیشت نے ستمبر میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی