ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ، لکڑی اسمگلنگ میں ملوث شخص کو سزاسنادی گئی

ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ، لکڑی اسمگلنگ میں ملوث شخص کو سزاسنادی گئی

لکڑی اسمگل کرنے کے الزام میں ملزم پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق، چکوال میں ایک کارروائی کے دوران ایک کنٹینر سے 906.25 مکعب فٹ لکڑی برآمد کی گئی، جسے بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق، یہ کارروائی جہلم اور چکوال کے ڈویژن فاریسٹ افسران کے مشترکہ تعاون سے انجام دی گئی۔اسمگل شدہ لکڑی میں چیر، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں، جو کہ غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ڈویژن فاریسٹ آفیسر کے مطابق، اس جرم میں ملوث ملزم کو 73 لاکھ روپے کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا ہے۔یہ کارروائی قانونی کارروائی اور جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے حکومت کی سخت گیر پالیسیوں کا مظہر ہے۔