بیجنگ (آئی این پی )چین میں سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز دریافت کی ہے جو دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک بڑے چیلنج کا حل پیش کر سکتی ہے۔ یہ چیلنج ریئر ارتھ ایلیمنٹس یا زمین کے نایاب عناصرکی کمی اور ان کے نکالنے کے پیچیدہ اور نقصان دہ طریقوں کے متعلق ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے ماہرین نے ایک عام سے پودے کی قسم، بلیکنم اورینٹیل میں غیر معمولی خصوصیت کا پتہ لگایا ہے جس سے نہ صرف ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں انقلاب آ سکتا ہے بلکہ ماحولیات کے حوالے سے بھی ایک نیا زاویہ سامنے آ سکتا ہے