پولینڈ کے فوجیوں نے ایک ڈرون کو پک اپ ٹرک کی پچھلی نشست سے لانچ کیا
برسلز (آئی این پی )نیٹو نے روس کے مقابلے کیلئے نئے اینٹی ڈرون دفاعی سسٹم کا تجربہ کرلیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پولینڈ کے فوجیوں نے ایک ڈرون کو پک اپ ٹرک کی پچھلی نشست سے لانچ کیا، جب وہ یوکرین کی سرحد سے تقریبا 100 کلومیٹر دور ایک نئے امریکی ساختہ نظام کے استعمال کی تربیت دے رہے تھے، جو روس کے خطرے کے خلاف بنایا گیا ہے