برطانیہ میں سیاسی پناہ کی پالیسی بدلنے سمیت بڑے منصوبے لا رہے ہیں:سیکرٹری داخلہ

سیاسی پناہ کے دعوئو ں کی پالیسی تبدیل ،بڑے منصوبوں کی نقاب کشائی ، برطانیہ غیر قانونی مہاجرین سے محفوظ ہو جائے گا
 پھر ایسے ممالک سے تعلق رکھنے والے باشندے جن کے ملک میں وہ محفوظ ہیں انہیں واپس جانے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے
لندن(آئی این پی )برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ کی پالیسی بدلنے سمیت بڑے منصوبے لا رہے ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود نے دعوی کیا ہے کہ غیر قانونی نقل مکانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سیاسی پناہ کے دعوئو ں کی پالیسی کو تبدیل کرنے سمیت دیگر بڑے منصوبوں کی نقاب کشائی کرنے جا رہے ہیں جس سے برطانیہ غیر قانونی مہاجرین سے محفوظ ہو جائے گا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی طرف سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق نئے اقدامات میں ایسے لوگ بھی شامل ہوں گے جن کو پناہ دی گئی، جنہیں مستقل طور پر آباد کار حیثیت کیلئے  درخواست دینے سے قبل 20 سال انتظار کرنا ہوگا۔نئے منصوبوں میں اس امر پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی کہ جن لوگوں کو برطانیہ میں پناہ دی گئی ہے ان کی حیثیت کا از سر نوجائزہ لیا جائے گا یا پھر ایسے ممالک سے تعلق رکھنے والے باشندے جن کے ملک میں وہ محفوظ ہیں انہیں واپس جانے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے