وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے چچا انتقال کرگئے

شیخوپورہ(آئی این پی )صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری  انتقال کرگئے ۔اطلاعات کے مطابق مرحوم سید مجاہد حسین بخاری گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، ان کی وفات سے خاندان سمیت سیاسی اور سماجی حلقے بھی افسردہ ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ  علی مسجد جہانگیرآباد شیخوپورہ میں ادا کی گئی، جس میں مقامی سیاسی، سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے  شرکت    کی ۔