زبانی طور پر پاکستان سفر نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں:صدر آئی بی سی اے
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی کرکٹ ٹیم وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہ ملنے پر ٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل سے نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ ( این او سی)مل گیا تھا تاہم اسے حکومتی منظوری کا انتظار تھا۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن( آئی بی سی اے) کے صدر شیلنڈرا یادو نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے سرحد پار سفر کرنے سے روک دیا ہے اور انہیں رواں ہفتے 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں ہونے والے ٹو