پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد وہ کپتانی سے مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود حالیہ نتائج سے شدید دل برداشتہ ہیں اور ان پر کپتانی چھوڑنے کا دباؤ بھی بڑھ گیا ہے۔ وہ دسمبر 2023 میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے تھے۔شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے اب تک 16 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے 4 میں کامیابی جبکہ 12 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔ سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 358 رنز بنا سکا اور 78 رنز سے شکست سے دوچار ہوا۔