پی ٹی اے کا واٹس ایپ اکائو نٹ بند ہو نے سے متعلق انتباہ جاری

صارفین اپنے واٹس ایپ سے منسلک غیرفعال یا غیر رجسٹرڈ سمز کی تصدیق یقینی بنائیں
 اگر ضرورت ہو تو بائیو میٹرک تصدیق، سم کی توثیق کیلئے فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں
موجودہ سم غیر فعال ہوچکی تو فوری واٹس ایپ اکائونٹ کسی تصدیق شدہ اور فعال سم پر منتقل کیا جائے
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ اکائو نٹ سے منسلک سمز سے متعلق انتباہ جاری کردیا۔پی ٹی اے کی جانب سے  سوشل میڈیا  پر جاری   پوسٹ  میں کہاگیا ہے کہ  صارفین اپنے واٹس ایپ سے منسلک غیرفعال یا غیر رجسٹرڈ سمز کی بروقت تصدیق یقینی بنائیں۔اتھارٹی کے مطابق اپنے اکائو نٹس، چیٹس، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کیلئے  ضروری ہے کہ واٹس ایپ نمبر کسی فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اگر ضرورت ہو تو بائیو میٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کیلئے قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر موجودہ سم غیر فعال ہوچکی ہے تو فوری طور پر واٹس ایپ اکائونٹ کسی تصدیق شدہ اور فعال سم پر منتقل کیا جائے۔پی ٹی اے نے صارفین کو متنبہ کیا کہ غیر متوقع لاگ آئو ٹ کا انتظار نہ کریں کیونکہ موبائل نمبر ہی صارف کی ڈیجیٹل شناخت بھی ہے۔