راولپنڈی( آن لائن ) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔جیل ذرائع کے مطابق طبی معائنہ ڈاکٹر عارف خان اور پروفیسر ندیم قریشی نے کیا، جبکہ ماہر امراض چشم کو پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی معاونت بھی حاصل تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا اور اس کے ساتھ ان کا مکمل طبی چیک اپ بھی کیا گیا۔میڈیکل ٹیم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جیل میں موجود رہی، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئی۔