میڈیکل ٹیم میں پانچ ڈاکٹر اور طبی عملہ شامل تھا‘معائنہ بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیا گیا
دو گھنٹے تک آنکھوںکا معائنہ کیا گیا ،میڈیکل بورڈ چیف کمشنر اسلام آباد کو رپورٹ پیش کرے گا
راولپنڈی (آن لائن) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسیر تحریک انصاف کے بانی کی متاثرہ آنکھ کا طبی معائنہ کیا گیا معائنہ کرنے والی میڈیکل ٹیم میں پانچ ڈاکٹر اور طبی عملہ شامل تھا جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے دو گھنٹے تک سابق چیئرمین کی آنکھوں کا معائنہ کیا معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف خان، پروفیسر الطاف حسین، پروفیسر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر محمد علی عارف شامل تھے 5 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ چیف کمشنر اسلام آباد کو رپورٹ پیش کرے گا سابق چیئرمین کا طبی معائنہ انکی اہلیہ بشری بی بی کی موجودگی میں کیا گیا۔