اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی کا طبی معائنہ

رالپنڈی(آئی این پی)پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مبنی 3 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کرلیا۔میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ مکمل کیا، 3 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، میڈیکل ٹیم میں ایچ او ڈی اپتھمالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عارف، میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر اوسل اور ڈاکٹر ذوالفقار بھی شامل ہیں۔