عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی سنیما دوبارہ رنگین ہونے جا رہا ہے، کیونکہ تین بڑی فلمیں ’’بلھا‘‘، ’’دہلی گیٹ‘‘ اور ’’آگ لگے بستی میں‘‘ ملک کے مختلف سینما ہالز کی زینت بنیں گی۔
یہ فلمیں نہ صرف ناظرین کو متنوع تفریح فراہم کریں گی بلکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو نئی توانائی دینے کی توقع ہے۔
’’آگ لگے بستی میں‘‘: محبت، مزاح اور ایکشن کا امتزاج
فلم کی پروڈکشن فہد مصطفیٰ نے کی ہے جبکہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان۔
ہدایتکاری: بلال عاطف خان، فلم میں کامیڈین تابش ہاشمی بھی پہلی بار بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔
کہانی: برکت (فہد مصطفیٰ) اور اس کی بیوی الماس (ماہرہ خان) کے ازدواجی تعلقات اور مجرمانہ مہم جوئی کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایمانداری، دولت کی خواہش اور مزاحیہ مناظر شامل ہیں۔
فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ فلم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے بنائی گئی ہے اور یہ پیسہ وصول تفریحی تجربہ ثابت ہوگی۔ماہرہ خان نے کہا کہ یہ فلم چھوٹی عید کا بڑا تحفہ ہوگی، اور کہانی و کرداروں کے لحاظ سے اپنے دل کے قریب ہے۔
’’دہلی گیٹ‘‘: لاہور کی تہذیب اور ثقافت
ہدایتکار: ندیم چیمہ
کہانی اور مکالمات: مرحوم محمد کمال پاشا
کاسٹ: جاوید شیخ، شمعون عباسی، شفقت چیمہ، محمد قوی خان، خالد بٹ، راشد محمود، یاسر خان، سوزین فاطمہ، روما مائیکل
فلم لاہور کے اندرون شہر کی ثقافت، زندگی اور رومانس، ایکشن، کامیڈی اور جذباتی مناظر کو منفرد انداز میں پیش کرتی ہے۔
’’بلھا‘‘: مزاحمت، حوصلہ اور حق و باطل کی کشمکش
ہدایتکاری: شعیب خان
کہانی: معروف مصنف ناصر ادیب
مرکزی کردار: شان شاہد، ساتھ میں مونا لیزا، نعیمہ بٹ، عدنان بٹ، علی جوش، ماہم مرزا اور آصف خان
فلم کا مرکزی موضوع ایک ہیرو کی کہانی ہے جو ناانصافی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔شان شاہد کے مطابق یہ فلم صرف تفریح کے لیے نہیں بلکہ ناظرین کو مضبوط پیغام بھی دیتی ہے۔