پی ایس ایل 11: لاہور میں رنز کی برسات کے لیے بیٹنگ فرینڈلی پچز تیار، لیگ کی تیاری عروج پر

پی ایس ایل 11: لاہور میں رنز کی برسات کے لیے بیٹنگ فرینڈلی پچز تیار، لیگ کی تیاری عروج پر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا رنگارنگ میلہ 26 مارچ سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے، اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ لیگ کے لیے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں اضافی سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہے، جبکہ اطراف کے گراؤنڈز اور پارکس بھی مکمل طور پر کور کیے جا رہے ہیں۔

افتتاحی میچ اور ٹیمیں:
افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی فرنچائز حیدرآباد کنگز مین کے درمیان۔اس سیزن میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں نئی سائیڈ راولپنڈیز بھی شامل ہے۔ایونٹ 39 دن جاری رہے گا، جس میں کل 44 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
شیڈول اور مقامات:
لیگ مرحلے میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوگا۔
12 ڈبل ہیڈرز شیڈول کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کے لیے دلچسپی اور بڑھائی جا سکے۔
میچز 6 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے:

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم: 11 میچز (ایک کوالیفائر بھی شامل)
قذافی اسٹیڈیم لاہور: 15 میچز
فیصل آباد: پہلی بار 7 میچز
پشاور (عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم): 1 میچ
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم: 4 میچز
نیشنل اسٹیڈیم کراچی: 6 میچز
ٹکٹس اور سیکیورٹی:
ٹکٹس کی فروخت شروع ہو چکی ہے، قیمتیں کم رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میلے کا حصہ بن سکیں۔ٹکٹس آن لائن اور فزیکل دونوں طریقوں سے دستیاب ہیں۔غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی اور سفر کے انتظامات کیے گئے ہیں، اور بیک اپ فلائٹس کا بھی بندوبست موجود ہے۔
غیر ملکی کھلاڑی اور تیاریاں:
آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ, آل راؤنڈر گلین میکسویل اور بیٹر مارنس لبوشین سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔تمام ٹیموں کے کھلاڑی 23 مارچ سے لاہور پہنچنا شروع کریں گے تاکہ ایونٹ سے قبل بھرپور تیاری کر سکیں۔
دیگر رنگا رنگ انتظامات:
پی ایس ایل 11 کے لیے آفیشل ترانہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، جسے پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔افتتاحی تقریب، ٹرافی کی رونمائی اور دیگر سرگرمیوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔