نسیمہ 200 فلائنگ آورز مکمل کے بعد باقاعدہ کمرشل پائلٹ بن جائیں گی
کراچی (آئی این پی) بلوچستان کے ساحلی علاقے مکران کی نسیمہ کریم بلوچ کے کمرشل پائلٹ بننے کا خواب کچھ دوری پر رہ گیا۔ نسیمہ اپنی فلائنگ ٹریننگ کے 130 گھنٹے مکمل کر چکی ہیں، 200 فلائنگ آورزمکمل کرنے کے بعد وہ باقاعدہ طورپرکمرشل پائلٹ بن جائیں گی.نسیمہ سیمو لیٹر اور ابتدائی گھنٹوں کی اڑان کے بعد پرائیوٹ پائلٹ لائسنس(پی پی ایل)حاصل کرچکی ہیں، اگلے مرحلے میں کمرشل پائلٹ لائسنس(سی پی ایل)کاامتحان دینگی۔نسیمہ بلوچ کے مطابق ابتدائی فلائنگ گھنٹوں کی تکمیل اورامتحان کے وہ پرائیوٹ پائلٹ لائسنس حاصل کرچکی ہیں