ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے:ترجمان کے پی حکومت

 ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے:ترجمان کے پی حکومت

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی بھی قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے۔

 اپنے بیان میں انہوں نے شریف خاندان پر الزام عائد کیا کہ حسن نواز لندن میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار پائے ہیں، اور یہ خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چوری کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ جب دوسرے لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں، وہیں شریف خاندان ملک کا نام بدنام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان آدھا پاکستان میں اور آدھا لندن میں ٹیکس چوری میں ملوث ہے، اور ان کی کرپشن نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی بھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہو سکتے، اور قوم اب اس کرپٹ ٹولے سے تنگ آ چکی ہے۔