عمران خان سے ملاقاتوں کی درخواست آج بھی کاز لسٹ سے آؤٹ

عمران خان سے ملاقاتوں کی درخواست آج بھی کاز لسٹ سے آؤٹ

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز میں نیا موڑ آگیا ہے، کیونکہ عدالتی حکم کے باوجود مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست آج بھی کاز لسٹ میں شامل نہیں کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کاز لسٹ منسوخ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا، اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے آج ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈووکیٹ جنرل سے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر کیس آج بھی کاز لسٹ میں شامل نہ ہو تو سماعت کی جائے گی۔دوسری جانب، جیل ملاقاتوں سے متعلق 20 سے زائد یکجا کیسز کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں ہوگی، جس کی سربراہی قائم مقام چیف جسٹس کریں گے۔ اس بنچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل ہوں گے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ساری درخواستیں یکجا کر کے ایک لارجر بنچ بنانے کی استدعا کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔