ٹوکیو(آئی این پی )جاپانی سائنسدانوں نے ایک جدید بلڈ ٹیسٹ تیار کیا ہے جو انسانی جسم کی اصل حیاتیاتی عمر معلوم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ نیا طریقہ عام ڈی این اے ٹیسٹ سے کہیں زیادہ موثر اور درست قرار دیا جا رہا ہے اور مستقبل میں صحت کے مسائل کی قبل از وقت نشاندہی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطا بق اوساکا یونی ورسٹی کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ ماڈل تیار کیا ہے جو صرف پانچ قطروں پر مشتمل خون کے نمونے سے حیاتیاتی عمر کا تعین کرتا ہے۔