فضا سے زمین پر گرتے ہوئے پراسرار روشنی کے ستون قدرتی برقی مظاہر

 واشنگٹن (آئی این پی )سائنسدانوں نے حال ہی میں خلا سے زمین کی طرف گرتے ہوئے سرخ روشنی کے ستونوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ روشنی کے ستون اجنبی سرگرمیاں نہیں ہیں بلکہ یہ ایک نایاب قسم کی ہائی ایلیٹی ٹرینیٹ لائٹننگ (اسپرائٹ )ہیں جو کہ زمین کے اوپر کی فضا میں بنتی ہیں۔یہ تصاویر ناسا کے Sprictacular سٹیزن سائنس پراجیکٹ کے ذریعے شیئر کی گئیں، ان میں ایک سرخ چمک دیکھی گئی ہے جو ایک طوفانی بادل کے اوپر لمحوں کے لئے نمودار ہوئی۔ یہ عکس زمین پر ہونے والے سب سے زیادہ پراسرار برقی واقعات میں سے ایک کو دکھاتا ہے۔اسپرائٹس، یعنی سرخ ستونوں والی روشنی، طوفانوں کے اوپر کی فضا میں بنتی ہے، جو بادلوں سے کافی اوپر ہوتی ہے۔ ان ستونوں کے اوپر کا حصہ سرخ رنگ میں چمکتا ہے، اور نیچے والے حصے میں نیلا رنگ بھی دکھائی دیتا ہے، جیسے کوئی جڑیں نیچے کی طرف جا
 رہی ہوں