جعفرایکسپریس کی کوئٹہ منتقل کی گئی بوگیوں میں سے 3دستی بم برآمد

 کوئٹہ(آئی این پی) بولان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں، تباہ حال کوچز سے 3دستی بم برآمد ہوگئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ منتقل کی گئی بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں، بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کے قابل بنا کر فعال کیا جائے گا۔