جیکب آباد (آئی این پی ) جیکب آباد میں جعفرایکسپریس پر دہشت گرد حملہ، ریلوے ٹریک پر دھماکہ، کارگو بوگی کو شدید نقصان، 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیل کے مطابق جیکب آباد میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس پر دہشت گرد حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پٹڑی دھماکہ سے ا ڑ گئی اور انجن کے پیچھے لگی کارگو بوگی کو نقصان ہوا اور کارگو بوگی کا فرش مکمل تباہ جبکہ بوگی کے اندر بھی شدید نقصان ہواجبکہ ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی اتر گئیں ٹرین میں سوار تمام مسافر معجزانہ طور پر مکمل محفوظ رہے، پولیس ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سبزی منڈی کے قریب تخریب کاروں کی جانب سے جعفرایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور ریلوے ٹریک پر بم نصب کیا گیا تھا جعفرایکسپریس جیسے پہنچی تو بوگی نمبر 2کے نیچے زوردار دھماکہ ہوگیا