سبی : ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا،جعفرایکسپریس بال بال بچ گئی

دھماکا ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں
کوئٹہ (آئیا ین پی )سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا،جعفرایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ہ دھماکا اس وقت ہواجب پشاور سیکوئٹہ جانیوالی جعفرایکسپریس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر تھی، دھماکا ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا،تاہم واقعے میں کسی جانی  نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفرایکسپریس اپ اینڈ ڈان ٹرینیں سبی ریلویاسٹیشن پرموجود ہیں،کلیئرنس آپریشن جاری،جلد ریلوے ٹریک کو بحال کردیا جائے گا۔