وزیر اعظم کا 48 گھنٹوں میں سعودی عرب جانے کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی  )وزیراعظم شہبازشریف آئندہ 48گھنٹوں میں سعودی عرب کادورہ کریں گے۔ذرائع کے مطا بق   اس  دورہ کے دوران وزیراعظم کی اعلی سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری ،دفاعی تعاون سمیت دیگرامور پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کی اعلی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔