سیکرٹری ہاؤسنگ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک سائٹ پر حفاطتی دیوار نہ لگانے پر برہم

    لاہور (کرائم رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ   نورالامین مینگل نے واسا کے زیر تعمیر وارث روڈ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ سائٹ پر  حفاظتی دیوار نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے تمام ترقیاتی سائٹس پر فوری سیفٹی وال لگانے کی ہدایت جاری کی۔ ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے  بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے  واسا کو 300 فریش انجینئرز کو انٹرن شپ پروگرام کے تحت پراجیکٹ سائٹس پر شامل کرنے کی ہدایت   دی۔ادھر   زیر زمین واٹر ٹینکس  تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔