محرم الحرام : روٹس کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن

کیمروں سے مانیٹر گ کی جائے گی روٹس میں آنے والی بلند عمارتوں پر اہلکار تعینات کیے جائیں گے:ایس پی  بلال 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے محرم الحرام کے حوالہ سے لاہور کے اہم عزاداری جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا ترجمان پولیس کے مطابق اندرون سٹی حویلی الف شاہ یکی گیٹ اور بھاٹی گیٹ سے بر آمد ہونے والے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی ایس پی سٹی نے بھاٹی گیٹ اونچی مسجد کے علماء￿  کرام، امن کمیٹی اور انتطامیہ سے بھی ملاقات کی اس موقع پر ڈی ایس پی مامون الرشید، ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور امن کمیٹی کے ممبران ہمراہ موجود تھیایس پی سٹی نے وزٹ کے دوران تمام اہم پوائنٹس کا جائزہ لیا داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق محرم الحرام کے دوران تمام پوائنٹس پر سیکورٹی فراہم کی جائے گی روٹس کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن اور کیمروں سے مانیٹر گ کی جائے گی روٹس میں آنے والی بلند عمارتوں پر اہلکار تعینات کیے جائیں گے