خضدار و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

 کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 3اعشایہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 20کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 50کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں ۔