گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(آئی این پی )گلگت بلتستان، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی زیر  زمین 25 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز اسکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آیا تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔