سمارٹ موبائل فونز کی در آمد میں 29 فیصد کا نمایاں اضافہ

در آمدی فونز کی مالیت11 ماہ کے دوران 491 ارب سے زائد رہی
لاہور(خصوصی رپورٹ)ملک میں سالانہ بنیادوں پر اسمارٹ فونز کی در آمد میں 29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔اعدادوشمار کے مطابق 11 ماہ کے دوران ایک ارب 74 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اسمارٹ فونز باہر سے منگوائے گئے جبکہ39 کروڑ سے زائد کا دیگر ٹیلی کام سامان بھی امپورٹ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی 1 ارب 74 کروڑ 75 لاکھ 33 ہزار ڈالر کے موبائل در آمد ہوئے، پاکستانی کرنسی میں در آمدی موبائل فونز کی مالیت 491 ارب روپے سے زائد رہی، اس سے گزشتہ سال اسی عرصے میں 1 ارب 35 کروڑ ڈالر کے موبائل منگوائے گئے تھے۔گزشتہ سال 11 ماہ میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا دیگر ٹیلی کام سامان بھی امپورٹ ہوا، در آمدی سازوسامان یا ٹیلی کام آلات کی ملکی کرنسی میں مالیت 195 ارب روپے ہے۔