چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پاکستان اور چائنا کے مرد اور خواتین کے کے درمیان 20 دوستانہ میچز کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 22 جنوری کو ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن کریں گے اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔ چیمپئن شپ 24 جنوری سے 30 جنوری تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پاکستان اور چائنا کے مرد اور خواتین کے کے درمیان 20 دوستانہ میچز کھیلے جائیں گے جن میں دس مردوں کے مقابلے اور دس خواتین کے مقابلے شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں دونوں ممالک پاکستان اور چین کے دس، دس مرد اور دس، دس خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ 18ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی رنگارنگ اختتامی تقریب 30 جنوری کو ہوگی جس میں گلوکار، موسیقار اور فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔