رکشے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

 میاں پلازہ کے قریب تیز رفتار رکشے نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، شہزاد حسن ہسپتال میں چل بسا
 لاہور (کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں رکشے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق میاں پلازہ کے قریب تیز رفتار رکشے نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہزاد حسن شدید زخمی ہو گیاواقعے کے فوراً بعد زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ رکشہ ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔