راولپنڈی(آن لائن)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے وکیل کی جانب سے 2 مزید گواہان پر جرح مکمل کرنے کے بعد سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی ہے عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہر یار ریاض کے بھائی و مقدمہ کے شریک ملزم عاطف ریاض کی مسلسل عدم حاضری پر سٹیٹ کونسل بھی (سرکاری وکیل)مقرر کر دیا ہے