توشہ خانہ ٹو کیس : استغاثہ کے 19ویں گواہ پر عمران خان کے وکیل کی جرح

راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے 19ویں گواہ تفتیشی افسر ملک شاہد پر عمران خان کے وکیل نے جرح کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران بانی کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بھابھی، بیٹی، داماد کمرہ عدالت میں موجود تھے، سماعت کے دوران سینیٹر علی ظفر، مشال یوسفزئی بھی عدالت موجود تھے۔