کراچی(آئی این پی)پی ٹی آئی یوسی چیئرمین شاہ فیصل ٹائون گوہر خٹک کو 24 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کر کے ملزم گوہر خٹک کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم گوہر خٹک کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں پولیس کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کرنے کی دفعات شامل ہے