سابق چیئرمین یوسی کے گھر دھاوا

 30 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نیجمیل کے گھر اور دفتر پر دھاوا بولا 
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں 30سے زائد نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سابقہ چیئرمین یوسی 135 میں گھر اور دفتر پر دھاوا بول دیا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقے میں 30سے زائد نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سابقہ چیئرمین یوسی 135 مہر محمد جمیل کے گھر اور دفتر پر دھاوا بول دیا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مہر جمیل کی مدعیت میں تھانہ باغبانپورہ میں ہشام ریاض اور 30 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا فوٹیج میں واضح طور پر ملزمان کو حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔30 سے زائد نامعلوم موٹرسائیکل سوار اور ڈالے میں نامعلوم ملزمان گھر کے اندرسابقہ چیرمین مہر جمیل کو للکارتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ افراد کی شناخت کر لی ہیشناخت ہونے والے افراد کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا