دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک کی رْونمائی کردی گئی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک سے پردہ اٹھا دیا۔ یہ بائیک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔اسکائی رائیڈر ایکس 1 نامی یہ بائیک صرف ایک بٹن سے سڑک سے ا?سمان اور ا?سمان سے سڑک پر اتر سکتی ہے۔ اسکائی رائیڈر ایکس 1 جب سڑک پر ہوگی تو یہ ایک برقی بائیک کی طرح چلائی جا سکے گی لیکن جب اسکے چاروں بازوؤں کو کھول دیا جائے گا تو یہ ایک فضائی بائیک میں بدل جائے گی اور پنکھے چلنے کے بعد سوار کو منزل کے متعلق بتانا ہوگا اور پھر بائیک انہیں اڑا کر وہاں تک لے جائے گی۔ یہ سواری دو مختلف ورڑن میں دستیاب ہوگی۔کم قیمت کی بائیک ایکس 1 ایس ایل فضاء￿  میں 25 منٹ تک پرواز کر سکے گی جبکہ زیادہ قیمت والی بائیک 40 منٹ تک پرواز کر سکے گی۔ بائیک میں ایمرجنسی پیراشوٹ بھی موجود ہوگا۔