بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج

بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ میں شوہر پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون نے 15 ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال کی اور بتایا کہ اس کا شوہر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس کے سگے بھائی اسے صلح پر مجبور کر رہے ہیں، جبکہ انکار کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر خاتون کے کیس کی پیروی کی اور پولیس کو موقع پر بھیجا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے متاثرہ خاتون سے مسلسل رابطہ رکھا اور اس کے کیس کی پیشرفت پر نظر رکھی۔ خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی جانب سے یہ ہدایت بھی دی گئی کہ خواتین کو غیر محفوظ محسوس ہونے کی صورت میں فوراً 15 پر کال کرکے 2 دبائیں یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے اسٹیشن سے رابطہ کریں تاکہ ان کی فوری مدد کی جا سکے۔