راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مدعیہ رخسانہ ہدایت کے مطابق مکان کے تنازع پر خاوند شوکت حیات کے ساتھ پہلے بھی مقدمہ چل رہا تھا۔ گزشتہ رات جب وہ کھانا لینے گھر سے باہر نکلی، تو خاوند نے عقب سے آ کر لوہے کے راڈز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں خاتون کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں اور بازو ٹوٹ گیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا کر خاوند کے خلاف اقدام قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔یہ واقعہ گھریلو تشدد اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کی سنگینی کی طرف توجہ دلاتا ہے، اور پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا جا رہا ہے۔