ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: میچ آفیشلز کی تمام ذمہ داریاں خواتین کے سپرد

لاہور(سپورٹس ڈیسک )میگا ایونٹ میں آئی سی سی کی میچ آفیشلز کے لیے دبئی میں ایمریٹس گروپ ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا13ویں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ تمام میچ آفیشلز کی ذمہ داریاں خواتین ادا کریں گی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں آئی سی سی کی میچ آفیشلز کے لیے دبئی میں ایمریٹس گروپ ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر میچ آفیشلز کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو صنفی مساوات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔کھیلوں میں خواتین کی حمایت کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کرکٹ فیوچر لیڈرز پروگرام کی بھرپور تائید کی گئی۔ جس کا مقصد کھیلوں کی خواہشمند خواتین لیڈروں کو عالمی سطح پر ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔2 نومبر تک جاری رہنے والے عالمی ویمنز کپ میں 10 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 14 امپائرز اور 4 میچ ریفری ذمہ داریاں ادا کریں گی۔