پنجاب میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی مکمل کرلی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کیخلاف آپریشنز اور مزید کارروائیوں کی تیاریاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی۔ذرائع رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی ،ڈرون سرویلنس سیدہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال میں فتنہ الخوارج کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے ،لاہور سمیت حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد گرفتار کیا ،میانوالی آپریشن مین فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس پر حملے کا منصوبہ بھی ناکام بنایا۔ایک خودکش حملہ آور ہلاک ،3دہشت گرد گرفتار کئے۔ڈی جی خان آپریشن مین فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پنجاب میں تھریٹ کے مطابق سی ٹی ڈی مزید کارروائیاں کرے گی۔