بحری جہازوں کو کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے،عسکری ترجمان یحییٰ سیری
صنعا(آئی این پی)یمن کے ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے یو ایس ایس ہیری ایس۔ٹرومین ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز کو ایک مہینے میں آٹھویں دفعہ نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سیری نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بحیرہ احمر کے شمال میں امریکا کے ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس۔ٹرومین اور اس کے ہمراہ سفر کرتے بعض دیگر جنگی بحری جہازوں کو کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔سیری نے کہا ہے کہ یہ حملہ، امریکی ایئرکرافٹ کیریئر کے بحیرہ احمر میں آنے کے بعد سے کیا گیا آٹھواں حملہ ہے۔ حملے میں جہاز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے اور حملے کے بعد جہاز اپنے آپریشن فیلڈ کو ترک کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔