چک امرو (خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں منشیات فروش زخمی ہوگیا۔ سی سی ڈی پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ گوجرانوالہ کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش عمران مانی بٹ جو شکرگڑھ منشیات کی سپلائی دینے آ رہا تھا اس نے سی سی ڈی ٹیم کو بجاڑ پل کے قریب دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی، فائرنگ تبادلے میں زخمی ہو کر گر گیا۔ پولیس نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ،ملزم کے قبضہ سے منشیات بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔