فلسطین میں امن کیلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے: وزیراعظم شہباز شریف

فلسطین میں امن کیلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین میں امن کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے اور فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا پورا حق حاصل ہے۔

 انہوں نے غزہ امن بورڈ سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں آج کا دن سنہری باب ہے، اور فلسطینی عوام اسرائیل کے قبضے کو برداشت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ غزہ میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں، کیونکہ غزہ میں پائیدار امن پاکستان کا مشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ ان کی مداخلت کی وجہ سے پاک بھارت جنگ بندی ہوئی، جس سے ہزاروں جانیں بچیں۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ ٹرمپ کی امن کی کوششیں کامیاب ہوں اور ان کی سفارتکاری کئی تنازعات کے حل کا سبب بنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو بچانے والی شخصیت صدر ٹرمپ ہیں، اور ان کے کردار کی لائق تحسین ہے۔