80 سا لہ امریکی ارب پتی نے 33 سالہ خاتون سے شادی کر لی

واشنگٹن (آئی این پی )معروف امریکی کاروباری شخصیت اور کمپیوٹر سافٹ وئیر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن نے 80 برس کی عمر میں 33 سالہ خاتون سے پانچویں شادی کرلی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیری ایلیسن دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ ان کی کمپنی کی حالیہ کارکردگی نے مارکیٹ کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا تھا جس سے ان کی دولت میں 101 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کا مجموعی اثاثہ 393 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو ایلون مسک سے بھی زیادہ ہے۔80 سالہ لیری ایلیسن ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے 2024 میں پانچویں شادی کرلی ہے جس کی تفصیلات ابتدا میں منظرعام پر نہیں آئیں۔تاہم اب ان کی شادی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہے